بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہوگئیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں بڑی محنت کی، مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آسٹریلوی ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ بہت چیلنجز کا سامنا کیا بغیر سوئے راتیں گزاریں، دنیا کے پاس کوئی جواز نہیں کہ پاکستان نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ عام حالات میں کروایا جاسکتا ہے، چار ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بہت مثبت ردعمل آرہا ہے۔

رمیز راجہ نے بتایا کہ بطور چیئرمین میچ دیکھنے جارہا تھا تو پتا چلا کہ کیوی ٹیم واپس جارہی ہے، نیوزی لینڈ، انگلینڈ دورہ منسوخی میں ہماری کوئی غلطی نہیں تھی، سب کا خیال تھا نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے کئی سفیر آسٹریلیا بھجوائے ہوئے تھے، عالمی فورم پر ہماری نمائندگی درست طریقے سے ہوئی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ای میل کے ذریعے ٹیم کو دھمکیاں دی گئیں جن کا سراغ لگ گیا، میرا یہی موقف تھا کہ ہوم سیریز کھیلیں گے تو اپنے گھر میں ہی کھیلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں