پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

عابد علی کے کیرئیر سے متعلق پی سی بی کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کیریئر بچانے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ کے مطابق پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کیلئے غیر ملکی اسپورٹس کارڈیولوجسٹ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصدقہ رپورٹ کے مطابق عابد علی کے کیرئیر کو بچانےکیلئے ان کی رپورٹس اسپورٹس کارڈیولوجسٹ کو بھجوائی جائیں گی۔

- Advertisement -

عابد علی کو گذشتہ روز کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس پر انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جہاں ٹیسٹ کرکٹر کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی گئی ہے، جس سے معلوم ہوا کہ ان کی دو وینز بلاک تھیں، ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد پہلے سیشن میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی ہے، اور ایک بلاک وین کو کھول دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عابد علی کی دل کی 2 رگیں بند ہونے کا انکشاف، ایسی حالت میں کرکٹ کھیلنا ‘معجزہ’ قرار

بعد ازاں اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہے، بدھ کو ایک اور پروسیجر ہونا ہے جس کیلئے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کیلئے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اہم ترین

مزید خبریں