جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاک ویسٹ انڈیز سیریز سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز ری شیڈول کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز جو پاکستان میں جنوری 2023 میں ہونی تھی اسے ری شیڈول کر دیا ہے۔

دونوں بورڈ نے ملتوی شدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوری 2023 کی بجائے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

- Advertisement -

جنوری 2023 میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز حال ہی میں اعلان کردہ 2023-تا 2027 آئی سی سی فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ نہیں ہے۔

ویسٹ انڈیز نے مئی 2022 میں اپنے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے تھے جبکہ دسمبر 2021 کی سیریز کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل تھی۔

سال 2024 تک سیریز ملتوی کرنے کی بڑی وجہ اسی سال ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے جو کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبانی میں ہوگا۔

دونوں بورڈز نے عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں