لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کو فوری وطن واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسل پرستانہ جملے کسنے کی پاداش میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ سرفراز احمد پر4 میچزکی پابندی عائد کردی گئی، سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آج سمیت بقیہ ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی قیادت نہیں کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے سرفرازاحمد پر4 میچوں کی پابندی لگا دی
آئی سی سی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سرفراز احمد کے خلاف نسل پرستانہ جملوں پر کارروائی کی اور وہ آئی سی سی اینٹی ریس از کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے فیصلے پر مایوس کن قرار دیتے ہوئے کپتان کو فوری وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ پی سی بی نے اپنے جاری اعلامیے میں کہا کہ نسل پرستی پرمبنی رویےکی سخت مخالفت کرتےہیں، شعیب ملک سیریزکے باقی تمام میچز میں کپتان ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز کی بات کا ترجمہ کیوں نہیں کیا؟ رمیز راجہ نے بتادیا
اسے بھی پڑھیں: سرفراز کی بات کا ترجمہ کیوں نہیں کیا؟ رمیز راجہ نے بتادیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بطور کپیر شامل کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان جنوبی افریقی کھلاڑی فلک کوائیو کے خلاف سخت جملے کسنے پر تنقید کی زد میں رہے۔