تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فواد عالم اور اظہر علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

راولپنڈی: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل فواد عالم اور اظہر علی کی لچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹویٹر پر اظہر علی اور فواد عالم کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کھانے کے معاملے پر فواد عالم اظہر علی سے ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔

ویڈیو میں اظہر علی کہتے ہیں کہ موسم بہت زبردست ہے بارش بھی ہورہی ہے لیکن یہ موسم کرکٹ کے لیے اچھا نہیں ہے، کرکٹ تو آج ممکن نہیں چلیں پھر کھانا کھاتے ہیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ اہم سیریز میں سینئر کھلاڑی بھی تھوڑا نروس تو رہتے ہیں لیکن کوشش یہی کرتے ہیں کہ میچ سے ایک روز قبل باڈی اور مائنڈ کو فریش رکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں کھانے پینے کا بہت شوقین ہوں اور کوشش کرتا ہوں کھانا جلدی کھالوں تاکہ رات میں بھی جلدی کھانا کر وقت پر سو جاؤں۔

اظہر علی کے کھانے کے دوران فواد عالم وہاں پہنچے اور ناراضگی کا اظہار کرنے لگے کہ میں انتظار کرتا رہا اور آپ بغیر بتائے اکیلے ہی کھانا کھانے آگئے۔

بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں نے خوشگوار انداز میں معاملے کو رفع دفع کردیا، آخر میں اظہر علی نے بتایا کہ فواد عالم ان کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -