قومی کرکٹر حارث رؤف اور فہیم اشرف قربانی کے لیے بکرا خریدنے کے لیے مویشی منڈی پہنچ گئے۔
پی سی بی کے آفیشل انسٹاگرام پیج سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف اور فہیم اشرف، بیوپاری سے بکرے کے ریٹ معلوم کررہے ہیں۔
بیوپاری نے فاسٹ بولر حارث رؤف سے کہا کہ آپ یارکر مارتے ہو یہ ٹکر مارتا ہے، یہ بالکل آپ پر گیا ہے۔
حارث اور فہیم نے مختلف نسلوں کے بکروں، دنبوں کا جائزہ لیا اور بیوپاری کے ساتھ خوب بھاؤ تاؤ بھی کیا جس کے بعد درجن بکروں کا سودا ساڑھے آٹھ لاکھ میں طے ہوا۔
واضح رہے کہ مویشی منڈیوں میں شہریوں کی جانب سے سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کے لیے جانور خریدنے کا سلسلہ جاری ہے اور قوم کل عید الاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائے گی۔