قومی ٹیم کے سابق بیٹر اور موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف صرف اچھا کھیلتے ہی نہیں بلکہ بولنگ بھی کرواسکتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں پی سی بی کی جانب سے انہیں فاسٹ بولر کا خطاب دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر محمد یوسف کی بولنگ کراتے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریکٹس سیشن میں محمد یوسف بولنگ کررہے ہیں، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی سی بی نے کیپشن میں لکھا کہ نیا فاسٹ بولر آگیا۔
New fast bowler in town ☄️#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/B2oOylMaZ1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 10, 2022
ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔