تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

پاک بھارت میچ سے قبل محمد حسنین کی ویڈیو وائرل

دبئی: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد حسنین کی بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیس بک پر قومی کرکٹر کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں محمد حسنین کو قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں آنے والی بلی کو کچھ کھلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پاکستان اور ہانگ کانگ کے دوران کھیلے گئے گزشتہ میچ کے دوران کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حسنین ڈریسنگ میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ اچانک پیچھے سے ان کے پاس ایک بلی آتی ہے، جس کی وہ خوب آؤ بھگت کرتے ہیں۔

پی سی بی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ محمد حسنین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ڈریسنگ روم میں ہمارے پیارے دوست کو اچھی طرح سے کھلایا گیا ہو۔

ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ 34 ہزار سے زائد دیکھ چکے ہیں جبکہ 63 ہزار سے زائد لوگوں نے اسے لائیک کیا ہے۔

 

Comments