پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز روٹرڈیم میں کھیلی جائے گی، ون ڈے میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلی جائے گی۔
میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز جولائی 2020 میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی۔
Rotterdam to host inaugural Netherlands-Pakistan ODI series
More details: https://t.co/yDLAHhJAqn pic.twitter.com/npgXwRNFgC
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 20, 2022