منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان کا آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

رپورٹ:الفت مغل

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کانفرنس میں پاکستان بگ تھری کی بھر پور مخالفت کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ بگ تھری کے خلاف محاذ بن گیا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ جلد سے جلد بگ تھری کے وجود کا خاتمہ ہو۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان آئی سی سی کی سا لانہ کانفرنس میں بگ تھری کے خلاف بھر پور انداز میں آواز بلند کرے گا۔

شہر یار خان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز نے پی سی بی کے ساڑھے چار ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے تاہم کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سے کم بجٹ استعمال کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بولنگ کوچ کے لیے اظہر محمود سے بات چیت جاری ہے جس کے لیے اظہر محمود بھی راضی ہیں اور کوچ مکی آر تھر نے بھی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

شہر یار خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے کلب کر کٹ کے ساتھ اس بار یونیورسٹیز اور ایک ہزار سرکاری اور نجی اسکولوں کے بچوں کو چمپیئن کرکٹ میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ ایسی خبریں کون پھیلاتا ہے انہیں کچھ معلوم نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں