اشتہار

پی سی بی اہم ایونٹس کا انعقاد امارات میں جاری رکھے گا، معاہدہ طے پاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی دلچسپی پر معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق پی سی بی اہم ایونٹس کا انعقاد امارات میں جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی دلچسپی پر معاہدہ طے پاگیا ہے، ای سی بی کا ایونٹس میں پی سی بی کے اخراجات کم سے کم کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل قومی ٹیم کے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران ای سی بی لیگ نہیں کرائے گا، ای سی بی کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹین لیگ یو اے ای میں ہوں گی، دونوں لیگز 10 دسمبر سے 10 جنوری تک کھیلی جائیں گی۔

- Advertisement -

پی سی بی ذرائع کے مطابق ان کی ساری شرائط مان لی گئی ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اکتوبر سے نومبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز کی میزبانی کریں گی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اس سال اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات کے میدانوں شارجہ، دبئی اور ابوظہبی میں کرائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر پاکستان کے ایونٹ کے ساتھ کوئی اور لیگ کرانے کی کوشش کی گئی تو اپنے تمام ایونٹس ملائیشیا لے جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد کروا رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں