پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 ، شائقین کو ٹکٹوں کے پیسوں کی واپسی کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان سپر لیگ سیزن5 کی ٹکٹوں کے پیسوں کی واپسی کا آغاز ہوگیا ، ملک بھر میں کوریئرکمپنی کی27 برانچز پر ٹکٹس واپس کی جاسکتی ہے، شائقین کیلئے اصلی ٹکٹ ساتھ لانا اور ماسک پہننا لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو ٹکٹوں کے پیسے واپس کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، ٹکٹوں کی واپس کا سلسلہ دو مراحل میں مکمل ہو گا، پہلا مرحلہ13 جولائی سے 5 اگست تک جبکہ دوسرامرحلہ 6 سے 29اگست تک جاری رہے گا۔

تیرہ جولائی سے پانچ اگست تک واش آوٹ اور لیگ میچز کے ٹکٹ ری فنڈ ہوں گے جبکہ 6 سے 29 اگست تک دوسرے مرحلے میں فائنل راونڈ کے ٹکٹوں کی رقم واپسی کی جائے گی ، شائقین کیلئے اصلی ٹکٹ ساتھ لانا اور ماسک پہننا لازمی ہے۔

ملک بھر میں پی سی بی سے منسلک نجی کوریئر کمپنی کی27 برانچز پر ٹکٹس واپس کی جاسکتی ہے، پی سی بی حکام کے مطابق بارش اور کرونا کے باعث شیڈول تبدیل ہونے والے میچز کے ٹکٹ ری فنڈ ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی واپسی کا عمل ملک بھر کے 27 مختلف شہروں کے مخصوص کوریئر مراکز پر ہوگا، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان کے علاوہ چکوال، حیدرآباد، گوجرانوالہ، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، سکھر، لودھراں اور وہاڑی بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں