اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسپاٹ فکسنگ کیس: پی سی بی نے محمد عرفان کو معطل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطل کردیا‘ محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عرفان کو معطل کرتے ہوئے 14 روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ انہوں نے بکیز کی جانب سے پیشکش کا اعتراف کیا تھا اور یہ بھی مانا تھا کہ رپورٹ نہ کرنے کی غلطی ہوئی۔

- Advertisement -

اپنے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ 5 مرتبہ اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن اسے قبول نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بکیز نے جب ان سے رابطہ کیا تب ان کے والدین کی طبیعت ناساز تھی، پریشانی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ تھا اس لیے رپورٹ نہیں کر سکا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ میں نے جرم کیا ہے۔ اس کا اعتراف کرتا ہوں پر غلط کام نہیں کیا۔

اسپاٹ فکسنگ کرنے والوں کو رعایت نہیں ملے گی : شہریار خان

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان دو ٹوک الفاظ میں واضح کر چکے تھے کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

انہوں نے  یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی بھی  کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو وہ اپنا کیریئر ختم سمجھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں