جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

کرکٹرز کے فٹنس مسائل، پی سی بی نے اہم فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل پر اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اس تقرری کے لیے باقاعدہ اشتہار دے دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔

کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ 10 سالہ تجربہ، اسپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کے لیے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں خواہش مند اُمیدوار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل سہیم کے مستعفی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ خالی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں