لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینمجنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایشیا کپ ہاتھ سے گیا اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی گاڑی اگر مگر کے پلیٹ فارم پر آکر رک گئی، بھارت اور نیوزی لینڈ سے ناکامی نے پی سی بی کو ہوش دلاہی دیا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد مینجمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کپتان شاہد آفریدی ریٹائر ہوجائیں گے، چیف سلیکٹر ہارون رشید کی چھٹی کردی جائے گی۔
سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی فارغ ہوجائیں گے، ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی گڈبائے کا اشارہ دے دیا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، بار بار موقع ملنے کے باوجود ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کواب موقع نہیں دیا جائے گا۔