پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی منتقلی سے ہونے والے نقصان پر اے سی سی کو خط لکھ دیا۔
ایشیاکپ میں من مانی کرنی ہے تو نقصان کی بھرپائی بھی کرنی ہی ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی کے صدر جے شاہ کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کولمبو میں میچز کرانے کے فیصلے پر سخت احتجاج کیا اور کونسل کا فوری اجلاس بلا کر متفقہ طور پر فیصلہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط میں کہا کہ بارشوں سے میچز متاثر ہونے کی وجہ سے گیٹ منی سمیت دیگر نقصان کا ازالہ ایشین کرکٹ کونسل کرے۔