پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیک ہونے والا یوٹیوب چینل انتظامیہ نے بحال کرالیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی انتظامیہ نے ہیک یوٹیوب چینل کو کچھ دیر بعد ہی بحال کرلیا ۔
واضح رہے کہ پی سی بی کا یوٹیوب چینل کچھ دیر کے لیے ہیک کرلیا گیا تھا۔
- Advertisement -
ہیکر نے پی سی بی کے یوٹیوب چینل سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا لوگو ہٹا دیا تھا۔
پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر 4.4 ملین فالورز ہیں، ہیکر نے پی سی بی کی تمام ویڈیوز پرائیوٹ کردی تھی۔