جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پی سی بی کا پری سیزن فٹنس اور فیلڈنگ کیمپ شروع، کن کرکٹرز کو بلایا گیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پری سیزن فٹنس اورفیلڈنگ کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے اس کے ساتھ پاکستان شاہینز کا ٹریننگ کیمپ بھی منعقد ہوگا۔

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں لگائے جانے واس پری سیزن فٹنس اور فیلڈنگ کیمپ میں 25 کرکٹر شرکت کریں گے، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کیمپ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ کیمپ 7 جولائی تک جاری رہے گا جس میں آج 24 کرکٹرز رپورٹ کریں گے جب کہ کل (منگل) کی صبح سے کیمپ کمانڈنٹ محمد مسرور کی زیر نگرانی عملی تربیت  شروع کریں گے۔ اگلے ہفتے مزید ایک کھلاڑی کی شمولیت بعد کیمپ کے شرکا کی تعداد 25 ہوجائے گی۔

- Advertisement -

قومی سلیکشن کمیٹی نے کیمپ کے لیے 10 قومی کرکٹرز عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، امام الحق، محمد حارث، وسیم جونیئر، ثمین گل، سرفراز احمد، سعود شکیل، عثمان قادر اور زاہد محمود کے ساتھ  پاکستان شاہینز کے 14 کھلاڑیوں حسیب اللہ، حنین شاہ، محمد عرفان خان، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین  کو طلب کیا ہے۔ کپتان اور ایک اور کھلاڑی کا اعلان بعد میں ہوگا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ کی نگرانی جبکہ ٹیم منیجر محمد مسرور ان کی معاونت کریں گے۔

اس کیمپ کے اختتام کے بعد 15 رکنی پاکستان شاہینز اسکواڈ 8 سے 13 جولائی  تک تربیتی کیمپ میں ڈارون آسٹریلیا کے دورے کی تیاری  کرے گا۔

پاکستان شاہینز 14 جولائی تا 18 اگست دورہ ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچز، 50 اوورز کے دو میچز ناردن ٹیریٹری اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے علاوہ وہ 9 ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

افغان کپتان راشد خان نے ’’23‘‘ نمبر کو فیورٹ کیوں قرار دیا؟ دلچسپ وجہ جانیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں