انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول کے اعلان پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں، پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ بھارت جانے کیلئے حکومت کی رہنمائی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائےگا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون سے حیدرآباد میں کھیلے گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔