راولپنڈی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کبھی کبھی ٹریننگ میں بھی دل نہیں لگتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹیم سے ڈراپ ہونے اور پھر واپسی پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب کوئی پروفیشنل کرکٹ کھیلنا شروع کرتا ہے تو ہمیشہ یہی خواب ہوتا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بہت محنت کرنا پڑتی ہے، ڈراپ ہونے کے بعد ذہنی طور پر دباؤ بھی محسوس ہوتا ہے۔
Positive mindset and hard work – 🇵🇰 speedster @iNaseemShah is motivated to continue his impressive performances in Test cricket 🙌
🗒️: https://t.co/B4RYCGnkBi#BackTheBoysInGreen | #SLvPAK pic.twitter.com/s5n0XcrsEJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 29, 2022
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ گِر کر اٹھنے کے بعد کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے، مشکل میں خود کو اٹھانا صرف اپنے اوپر منحصر ہوتا ہے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ مشکل وقت میں کبھی کبھی ٹریننگ میں بھی دل نہیں لگتا مشکل وقت میں خود کو حوصلہ دینا پڑتا ہے۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ دورہ سری لنکا میں اچھی پرفارمنس دینے کے لیے پُرامید ہوں۔