کراچی : پی ڈی ایم اور حکمراں اتحاد کی جماعتوں کے امیدواروں نے کراچی ضمنی الیکشن سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی الیکشن سے پی ڈی ایم اور حکمراں اتحاد کی جماعتیں دستبردار ہوگئیں۔
ایم کیوایم، پی پی، ن لیگ اور جے یوآئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
9نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواوں نے ٹکٹ جمع کرادیے، پی ڈی ایم اور حکمراں اتحاد کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد بیشترکی بلامقابلہ کامیابی کاامکان ہے۔
علی زیدی این اے 241،عالمگیر خان این اے 243سے امیدوار ہوں گے، کل انتخابی نشانات الاٹ کیےجائیں گے اور 9 حلقوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہوگی۔
پی پی کی مرکزی قیادت کی ہدایات پیپلزپارٹی امیدواروں کو موصول ہوئی تھی ، جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا ضمنی الیکشن سے دستبردارہوگئے۔