تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ڈی ایم کا کراچی جلسے کی نئی تاریخ‌ کا اعلان

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ایک بار پھر متحرک کرنے کے لیے کراچی جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’اجلاس میں داخلی اور خارجی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،ملک اس وقت سنگین  حالات سے گزر رہا ہے،پاکستان کو اس وقت عالمی سطح پر بدترین تنہائی کا سامنا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ڈی ایم افغانستان کے مسئلہ کا حل فریقین کےمذاکرات میں سمجھتی ہے ‘۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے بتایا کہ  اجلاس میں ملک میں بدترین مہنگائی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی‘۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’آج کےاجلاس میں پیش تجاویزپر تمام جماعتیں مشاورت کریں گی، پی ڈی ایم کا21اگست کواسلام آباد میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جبکہ 28اگست کوپی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کراچی میں ہوگا اور 29 اگست کو  کراچی میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ پارلمنٹ میں موجودجماعتوں کو اعتمادمیں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ڈی ایم نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دھاندلی کا طریقہ قرار دیا ہے‘۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ آٖفتاب احمدخان شیرپاؤکوپی ڈی ایم کا نائب صدرمنتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن نے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’لندن میں نوازشریف کاعلاج جاری ہے، وہ علاج مکمل کیے بغیر واپس نہیں آئیں گے، حکومت نوازشریف کی بیماری پرسیاست کررہی ہے، تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی صحت پر سیاست کرنا گری ہوئی حرکت ہے‘۔

شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پر سیاست سے باز رہے اور اپنے وزرا کو بھی اس بات کا پابند کرے۔

Comments

- Advertisement -