اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

‘پی ڈی ایم نے مودی کو خوش کرنےکیلئے 26 مارچ کا انتخاب کیا’

اشتہار

حیرت انگیز

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جان کر 26 مارچ کا دن لانگ مارچ کے لیے منتخب کیا، پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنےکے لیے اس دن کا انتخاب کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ لانگ مارچ کاکوئی اوردن بھی رکھا جا سکتا تھا لیکن جان کر26مارچ کادن لانگ مارچ کےلیےمنتخب کیاگیا، اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے26مارچ کادن منتخب کیا اب پی ڈی ایم لانگ مارچ کیلئے 26 مارچ کا دن منتخب کرنے پر معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی ایجنسیوں سے پیسہ لےکریہ لوگ پارٹیاں چلاتےہیں کون کون سے ملک ان کے پیچھےکھڑے ہیں سب کوپتہ ہے، کن ممالک سےپیسہ لےکریہ لوگ لابیاں چلاتے رہے سب کوپتہ ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ نیوز کانفرنس کرنے والے 3 کے بڑوں کا بھی سب کوپتہ ہے، ایک کا بڑا تو پاکستان بنانےکے ہی خلاف تھا، دوسرےکےبڑےکی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا تھا تیسرے کے بڑےکی وجہ سے پاکستان کو بےدردی سےلوٹاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نےاپنےدوست مودی کوخوش کرنےکیلئے26مارچ کاانتخاب کیا، 26مارچ کو بنگلہ دیش پاکستان سےعلیحدگی کادن مناتاہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں