ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں علیحدہ الیکشن لڑیں گی، رانا ثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ راناثنااللہ نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن اتحاد کا نام نہیں، تمام جماعتیں اپنا الیکشن لڑیں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگتی ہیں لیکن کبھی اس کے کوئی نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ بروقت الیکشن ملکی معاشی اور دیگر مسائل کے لئے ناگزیر ہے، الیکشن کے بعد پاکستان میں چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سوچ بروقت الیکشن اور جلد وطن واپس آنے کی ہے، بروقت الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معاشی حالات مزید خراب ہونگے۔

تحریک انصاف کے حوالے سے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد اس کا ووٹ تقسیم ہوکر ن لیگ، پی پی اور ترین گروپ کے پاس آئے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں