تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے‘

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین کردیا گیا ہے کوئی ادارہ دوسرے ادارے کی حدود میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے افراتفری اور سیاسی بحران پیدا ہوا ہے یہی سیاسی بحران پاکستان میں معاشی عدم استحکام کی بنیاد ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پراسرارخاموشی کی چادر کیوں اوڑھ رکھی ہے ان کی تاخیرسے لاقانونیت بڑھ رہی ہے اور ادارے کمزور ہورہے ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن 8 سال سے زیرالتوا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنائے۔

فضل الرحمان نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ساڑھے تین سال کا گند ایک سال میں صاف کرنا مشکل ہے عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور انتشار چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -