اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘پی ڈی ایم کا ٹولہ پرانی تنخواہ پر واپس آچکا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد طبعی موت مرچکا ہے، شہزادے کے وار پر مولانا اور راجکماری کی سیاست آر پار ہوگئی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اب مولانا ناراض اور راجکماری پریشان ہے، راجکماری کو مشورہ ہے جاگتے میں خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کینزوں کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا ٹولہ پرانی تنخواہ پر واپس آچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے شاہی خاندانوں کی سیاست عوامی طاقت سے تہس نہس کردی، کرونا وائرس پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے والی اپوزیشن کو بقا کے لالے پڑے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں