وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آر ڈی کی صورت میں ہوتےہیں، پی ڈی ایم والےاستعفیٰ دے رہےتھےکہاں ہیں ان کے استعفے؟ کیسزختم کرنےکیلئےیہ لوگ منتیں ترلے کررہےہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آر ڈی کی صورت میں ہوتےہیں جن کو حکمرانی کا 3، 3 بار موقع ملا انہوں نے اپنی اولادوں کا سوچا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کہا جاتا ہے پی آئی اے میں ہماری غلطیوں سے مسائل میں اضافہ ہوا، انسان ہیں غلطی ہو سکتی ہے لیکن ہم نےعوام کاخون نہیں چوسا، پی آئی اےکا 462 ارب کاخسارہ کن کے پیٹوں میں گیا؟ ایک ہزاربندوں کو جعلی ڈگریوں اورسفارشی نوکریاں کس نےدیں ؟ جعلی لائسنس والا سوزکی نہیں چلاسکتا یہاں جہاز چلائے جارہےتھے۔
غلام سرور نے کہا کہ لوگوں کی جان بچانےکی غرض سےجعلی لائنسس والوں کےخلاف آواز اٹھائی، ہمارا مینڈیٹ ہی اختساب کاہےملک کولوٹنےوالوں کاحساب ہم نےکرنا ہے، تختہ لاہور کےڈرامہ بازکوہم نے پکڑا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والےاستعفیٰ دے رہےتھےکہاں ہیں ان کے استعفے؟ کیسزختم کرنےکیلئےیہ لوگ منتیں ترلےکررہےہیں ان کااحتساب بھی جاری رہے گا،حکومت 5سال پورےبھی کرے گی، ان کامستقبل جیلیں ہیں اور ان کا انجام بھی یہی ہے۔