اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاہور جلسہ ہوگا یا نہیں؟ ڈپٹی کمشنر نے ن لیگ کو جوابی خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر  ڈپٹی کمشنر لاہور نے  پی ڈی ایم کو 13دسمبر کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ڈی ایم کو 13دسمبر کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، ن لیگ کی جانب سے جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے لیگی رہنماؤں کو جوابی خط ارسال کردیا ہے۔

جوابی خط میں ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، لاہور میں مثبت کورونا کیسزکی شرح7اعشاریہ 89 فیصد تک جا چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جلسے میں دہشت گردی کا بھی خطرہ ہے، اس لیے ایسی صورتحال میں کسی بھی صورت جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ  حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز 13دسمبر کو لاہور میں کسی بھی حال میں جلسہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی پریس کانفرنس میں اپوزیشن کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں