جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم کا احتجاج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر ممکنہ احتجاج کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے الیکشن کمیشن کے باہر ممکنہ احتجاج کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج دباؤ ڈالنے کے لیے ہے۔

- Advertisement -

ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ ادارے قانون کے مطابق چلتے ہیں، دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا، اپوزیشن کا احتجاج الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت ہے۔

پی ڈی ایم کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہنا تھا کہ قانون اس طرح احتجاج کی اجازت نہیں دیتا، پی ڈی ایم کے کل ہونے احتجاج کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ویڈیولنک کے زریعے شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں