ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو پی ایم ایل ن کے 2 استعفے بھجوائے گئے ہیں۔
ایک بیان میں کامران بنگش نے کہا کہ پی ڈی ایم آئے روز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے،جے یو آئی ف کے بعد مسلم لیگ ن میں بھی بدنظمی عروج پر ہے، مسلم لیگ ن کےاندر بھی پی ڈی ایم کےحوالےسےاختلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسدقیصر کو پی ایم ایل ن کے 2ا ستعفے بھجوائےگئے ہیں، استعفےپی ایم ایل ن کی صوبائی قیادت نےبھجوائےہیں، 2 استعفےارکان قومی اسمبلی نےصوبائی قیادت کوجمع کروائےتھے یہ استعفےن لیگ کی نااہلی اور نااتفاقی کو ظاہر کرتے ہیں
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ استعفے براہ راست ارکان قومی اسمبلی نےنہیں بھجوائے ہم پہلے سےکہاتھا کہ پی ڈی ایم غیرفطری اتحاد ہے، پی ڈی ایم آئے روز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اپنے اراکین کے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کروائے گئے ہیں لیکن کوئی استعفیٰ اسمبلی میں جمع نہیں ہوا۔