تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ڈی ایم کی جماعتوں میں استعفوں پر اختلافات سامنے آگئے، ذرائع

اسلام آباد : مریم نواز کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں اختلافات بڑھنے لگے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے متعلق مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے پی پی کے یکطرفہ فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کیا گیا، ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے میثاق پاکستان پر دستخط کئے اب وہ ان فیصلوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے دوران کہا کہ کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی سے دو ٹوک بات ہوگی، پی ڈی ایم سربراہ نے محمدعلی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت کے خلاف لڑ رہے ہیں اور شہباز شریف ان کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ یہ طے ہے کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے تو پھر بیک ڈور رابطے کیوں کیے جارہے ہیں؟ جس پر ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے جواب دیا کہ ملاقات پر آپ پریشان نہ ہوں وہ وہی کریں گے جو پی ڈی ایم کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ نے اس بات پر اعتراض کیا کہ آصف زرداری کے بھی تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔

مزید پڑھیں : “مولانا فضل الرحمان کو پہلے بڑے ماموں بنا رہے تھے اب بچے بنا رہے ہیں”

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حمایت کردی ہے، اس حوالے سے ن لیگی رہنبماؤں کا مؤقف ہے کہ استعفوں کا معاملہ سینیٹ الیکشن کے بعد ہی دیکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -