جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، میثاق پاکستان معاہدے کی تیاری پر کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئر نگ کمیٹی کے اجلاس میں میثاق پاکستان معاہدے کی تیاری پر کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے جبکہ احتجاجی تحریک اورکوئٹہ جلسے کی تاریخ کی تبدیلی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئر نگ کمیٹی کی دوسری اہم بیٹھک آج اسلام آباد میں ہو گی ، اجلاس آج شام 4بجے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس میں پی ڈی ایم کی سربراہی کی مدت کا تعین کیا جائے گا اور میثاق پاکستان معاہدے کی تیاری پر کمیٹی بھی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے جبکہ احتجاجی تحریک اورکوئٹہ جلسے کی تاریخ کی تبدیلی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ 11کی بجائے 18 اکتوبر کو ہوگا، کوئٹہ جلسے کی تاریخ مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر تبدیل کی گئی۔

یاد رہے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے بعد بنائے جانے والے گروپ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا تھا اور پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا سربراہ احسن اقبال کو بنایا گیا تھا۔

ایک روز قبل پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں صدر کا عہدہ مولانا فضل الرحمان کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف ایک اتحاد تشکیل دیا تھا ، جو پہلے مرحلے میں ملک بھر میں جلسے کرے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا جبکہ حکومت کا ماننا ہے کہ اُسے پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں