جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘جی بی نتائج کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ کچرا کنڈی میں چلا گیا’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ کچرا کنڈی میں چلا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا اپوزیشن اتحاد میں رہنے والوں نے 30،30سال ملک کو کرپشن کرکے لوٹا، پیسہ باہر بھجوا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام ان کو بار بار آزما کر تھک چکی، یہ صرف کرپشن کرنا جانتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان جماعتوں نے پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر جائیدادیں بنائیں، عوام نے بھی دیکھا عمران خان22سال جدوجہد کرکے اقدارمیں آئے، جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں ان کے اثاثے کم ہوئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ جی بی کے لوگ پڑھے لکھے ہیں انہوں نے سوچ کر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی ترقی آئے گی۔

شکست تسلیم کرنے کے لیے ظرف کی ضرورت ہے: فردوس عاشق اعوان

خیال رہے کہ دو روز قبل ہونے والے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

گلگت بلتستان کی عوام نے ن لیگ کے بیانیے کو مسترد کر دیا، الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں