اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سینیٹ الیکشن : بلاول نے پی ڈی ایم کی کامیابی کا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کامیاب ہو چکی ہے، اپوزیشن کو ملنے والا ایک اضافی ووٹ بھی بونس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے انتخابات میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش کی، الیکشن سے ایک دن قبل ہمارے امیدوار کونااہل قرار دینے کی کوشش کی گئی، جس حکومت کو یہ الیکشن جیتناچاہیئے تھا ، آج حکومت ہاررہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ الیکشن میں شکست اور گھر جانے کے خوف کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے، ہم مل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا پی ڈی ایم کامیاب ہو چکی ہے، اپوزیشن کو ملنے والا ایک اضافی ووٹ بھی بونس ہے، ہم نے کٹھ پتلی حکومت کوبےنقاب کردیا،ہم نے دکھا دیا ان کے اپنے ارکان حکومت سے خوفزدہ ہیں۔

خیال رہے سنتیس سینیٹرز کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے ، قومی اسمبلی میں وزیراعظم سمیت ڈھائی سو سے زائدارکان نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

وفاق کی دونشستوں پرحکومت اور اپوزیشن اتحادمیں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے بھی کامیابی کا دعویٰ کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں