اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق طاقتور موسمی سسٹم پاک افغان، پاک ایران سرحدی علاقوں پر پہنچ چکاہے، بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج دوپہر تک مغربی سسٹم کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے اکثر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارش اور برفباری متوقع ہے، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سرد کی لہر کی آمد بھی متوقع ہے۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم  اے نے بتایا کہ طاقتور موسمی سسٹم کے داخلے سے وسیع پیمانے پر سرمائی بارشوں کا امکان ہے، آج سے فروری کے وسط تک شدید سرد لہر کے جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں پارہ منفی 10 ڈگری  تک گرسکتاہے، موجودہ سسٹم رواں موسم سرما کا سب سے طاقتور سلسلہ ثابت ہوسکتا ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے شمال مشرقی، جنوب  اور ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے، ترجمان کے مطابق زیارت،  قلعہ عبداللہ، خانوزئی، مسلم باغ، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں برفباری کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں