ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آندھی اور بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ملک کے مختلف آندھی اوربارش کے حوالے الرٹ جاری کردیا گیا ، بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پاکستان کے صوبے کے مختلف اضلاع میں آندھی اوربارش کا الرٹ جاری کردیا۔

جس میں کہا ہے کہ بارش،آندھی کاسلسلہ 12 مئی تک جاری رہنےکی پیشگوئی ہے، اس دوران بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

- Advertisement -

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مری،گلیات،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر،میانوالی، خوشاب میں أٓندھی،بارش متوقع ہے جبکہ سرگودھا،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور،قصور ،اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی  نے کہا کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں