اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم اے نے 100 وینٹی لیٹرز کی خریداری کا آرڈر دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مہلک وبا کورونا وائرس کے تدارک کے لیے طبی ساز وسامان کی خریداری کا آردڑ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) سندھ کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں جب کہ احتیاطی تدابیر اور سندھ حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کا عمل تیز کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ طبی سازوسامان کی خریداری کا آردڑ دے دیا ہے جس میں100وینٹی لیٹرز اور 200 مانیٹرز شامل ہیں۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 15موبائل ایکسرے یونٹس، ڈیڑھ لاکھ سرجیکل ماسک، 15ہزار سے زائد میڈیکل اسٹاف کیلئے پرسنل پروٹیکشن کٹ بھی خریدی جارہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طبی سامان محکمہ صحت سندھ کے حوالے کیا جائے گا، سندھ حکومت سامان کواسپتالوں اور میڈیکل و قرنطینہ سینٹرز میں استعمال کرے گی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ شہریوں کیلئےآگاہی مہم بھی جاری ہے اور بیرون ملک سےآنے والوں کو سیلف آئسولیشن اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں