ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، بارشوں کا سلسلہ 4مئی تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں آج گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش کاامکان ہے، بارشوں کا سلسلہ 4مئی تک جاری رہےگا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 روزمیں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، گزشتہ شب آندھی،طوفان اوربارش سے2افرادجاں بحق،24زخمی ہوئے، طوفان کےباعث 9عمارتوں کوجزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے، انتظامیہ الرٹ رہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم جزوی ابرآلود، آندھی جھکڑاورگرج چمک سےبارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے۔

خیبر پختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم جزوی ابرآلودموسم، آندھی اورچندمقامات پرژالہ باری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے شمالی اوروسطی اضلاع میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک سےبارش کا امکان ہے اورمتعددشہروں میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، شامل میں بالائی و وسطی اضلاع میں بارش متوقع ہے ، سندھ میں سکھر،جیکب آباد، لاڑکانہ موسمی تبدیلیوں سےمتاثرہوسکتےہیں۔

Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا، ژوب، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں شام کوبارش اورآندھی کاامکان ہے جبکہ کشمیروگلگت بلتستان میں موسم جزوی ابرآلود اور ژالہ باری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں