اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

رواں ہفتے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 28 مئی سے یکم جون تک پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے، بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہاؤ الدین میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارروال، خوشاب، سرگودھا اورمیانوالی میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں، شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔

ترجمان کے مطابق عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں