جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی، انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محمکہ موسمیات میں کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی ، پی ڈی ایم اے سندھ نے انتظامیہ کو آئندہ 3 دن تک متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے کمشنر کراچی کو ہنگامی مراسلہ کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی انتظامیہ بارشوں پر انتظامات مکمل رکھے ، املاک،لائیواسٹاک کی حفاظت کیلئے انتظامات، مشینری تیار رہے اور انتظامیہ وسائل بروئے کار لاکر آئندہ 3دن متحرک رہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈعملہ مکمل طور پر فعال اور تیار رہے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ خود مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ کروں گا، میونسپل و ڈپٹی کمشنر اپنے علاقوں کی رپورٹ دیں، بارش کی صورت میں کسی جگہ پانی زیادہ دیرکھڑانہیں ہونا چاہیے۔

روشن علی شیخ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت کی درخواست ہے بارش کے دوران بچوں کوگھروں پررکھیں۔

یاد رہے پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے گذشتہ ہفتے ہونے والی بارش سے نقصانات سے متعلق اعداد وشمار جاری کیے تھے، جس کے مطابق بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں زخمیوں کی تعداد 2،جامشورو میں3،نوشہروفیروز میں ایک شخص زخمی ہوا، سکھر میں 11 جانور ہلاک، 132ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان پہنچا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں