اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم اے سندھ نے ایک بار پھر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایک بار پھر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹےمیں تیزبارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،شہید بینظیرآباد، دادو،تھرپارکر،ننگرپارکر،میرپورخاص،اسلام کوٹ، عمرکوٹ، سانگھڑ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی تیزبارش کا امکان ہے۔

کراچی،حیدرآباد، ٹھٹھہ ،میر پور خاص، بدین میں آج اور کل تیزبارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

سندھ میں آج سے پھر بارشوں کا امکان

واضح رہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا بارشوں کا سسٹم بحیرہ عرب سے نمی لے کر زیریں سندھ پر اثر انداز ہوگیا ہے جس کے تحت آج شام کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ زیریں سندھ میں یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے اور مون سون کے ساتویں اسپیل کے آج شام کراچی میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں