تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

آئندہ 48 گھنٹے میں کراچی میں اربن فلڈ کا خطرہ

کراچی : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے آئندہ48 گھنٹے میں کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈکاخدشہ ظاہرکردیا، اور اس حوالے سے کمشنر کراچی اور حیدرآباد کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے کراچی اورحیدرآبادمیں اربن فلڈ کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے کمشنر کراچی اور حیدرآباد کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ آئندہ48 گھنٹے میں کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈ آسکتا ہے جبکہ تیزہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

خیال رہے محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے، کراچی میں حبس اور مطلع ابرآلود ہے، کل بھی بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہر کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں زیادہ بارش ہوسکتی ہے اور مشرقی حصوں میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کراچی میں اگلا مون سون اسپیل 15 جولائی کے بعدآنےکاامکان ہے۔

سردارسرفراز نے کہا تھا کہ کراچی میں مزید2دن وقفےوقفےسےبارش متوقع ہے، کراچی میں ہوئی بارش کوہیوی رین کہاجاسکتاہے، مزید60سے70ملی میٹر بارش کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

واضح رہے گذشتہ روز مون سون کی پہلی بارش نے کراچی کے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا اور بارش کے بعد اب تک شہر میں جگہ جگہ پانی اورکچرے نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔

Comments