پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

فضل الرحمان مان گئے، پی ڈی ایم کا دھرنا ڈی چوک منتقل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منا لیا ہے اور پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا ڈی چوک پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ڈی ایم نے آج سپریم کورٹ کے خلاف ریڈ زون پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی درخواست کو سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان نے مسترد کر دیا تھا۔

 تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے بالآخر مولانا فضل الرحمان کو منا لیا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم کا دھرنا ڈی چوک پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور احتجاجی کارکن سپریم کورٹ کے باہر نہیں آئیں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ضلع انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو آج ریڈ زون میں احتجاج اور دھرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور پولیس نے ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔

وفاقی پولیس نے احتجاج کے لیے آنے والے قافلوں کو سرینا چوک پر روک دیا گیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون جانے کے لیے سرینا چوک کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج اور دھرنے کی اجازت نہیں ملی

پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں