The news is by your side.

Advertisement

پی ڈی ایم میں اختلافات: بٹ خیلہ ظفر پارک میں ہونے والا جلسہ منسوخ

مالاکنڈ: پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ  ظفرپارک میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اندر جلسہ گاہ کےمعاملے پر اختلافات تھے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ کے ظفرپارک میں جلسہ منسوخ ہوگیا ہے ، ظفر پارک میں جگہ کم پڑنے کاخدشہ ہے، جی ٹی روڈ پر پاورشو ہوگا۔

مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ ظفر پارک سےکرسیاں ہٹائی جا رہی ہے ، مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں مین جی ٹی روڈ پر جمع ہوگی ۔ ریلی سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو ،امیر مقام خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اندر جلسہ گاہ کے معاملے پر اختلافات تھے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے ظفر پارک میں جلسہ منسوخی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی، جلسے کےمیزبان ہمایوں خان اورجےیو آئی رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ہمایوں خان اپنا موبائل فون بند کرکے جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی ریلی کا آغازشیرگڑھ بارڈرسے ہوگا، اس دوران ان کا سخاکوٹ،درگئی بازار، درگئی پھاٹک، مالاکنڈ ٹاپ ، پیران، گل اینگس اوربٹ خیلہ بازار پر استقبال ہوگا، ان کے استقبال کیلئے مالاکنڈ میں جشن کا سماں ہے، جگہ جگہ کیمپس لگادیئے گیے ہیں، بلاول بھٹو سخاکوٹ، درگئی پھاٹک،بٹ خیلہ بازارمیں خطاب کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں