اشتہار

پی ڈی ایم کی ایم کیو ایم سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

پی ڈی ایم نے ایم کیو ایم سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی ضمنی انتخاب کے معاملے پر پی ڈی ایم نے ایم کیوایم قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے رابطہ ن لیگی قیادت کی جانب سے کیا گیا۔

پی ڈی ایم نے ایم کیو ایم سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کی درخواست کی گئی۔ ایم کیوایم نے جواب میں کہا کہ آپ کی درخواست رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے اور کمیٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کا گراؤنڈ الگ ہے اور کراچی سندھ کی صورتحال الگ ہے اب تک ایم کیو ایم کا ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ برقرار ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا پیپلزپارٹی کا مطالبہ تسلیم کر لیا، اب حکومت ایم کیو ایم، اے این پی کو ضمنی الیکشن بائیکاٹ پر قائل کرے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم، اے این پی کوضمنی الیکشن بائیکاٹ پر قائل کرے گی ، پی پی کو ایم کیوایم، اےاین پی کےضمنی الیکشن لڑنےپرتحفظات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر اتحاری جماعتوں کا مشترکہ بیان جاری کیا جائے گااتحادی جماعتوں کا مشترکہ بیان حکومت کی جانب سے جاری ہو گامشترکہ بیان جاری نہ ہونے پر پیپلزپارٹی فیصلہ کرنےمیں آزاد ہو۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں