اشتہار

پی ڈی ایم کا تحریک عدم اعتماد جمع کرانا ‘ملی بھگت’ ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کرانے کو ‘ملی بھگت’ قرار دے دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے خلاف پی ڈی ایم کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک عدم جمع کراکر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم والے بہت کچھ سوچ رہے ہیں ان کی عقل پر پڑدہ پڑگیا ہے، یہ عمران خان کو دیوار سے لگانے نکلےتھے خود دیوار سے لگ گئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، فواد چوہدری

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر کسی کو سیاست کرنی ہے توعمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا مگر قوم کے لئے کسی نہ کسی مرحلےمیں رکاوٹ کھڑی کرنےکیلئے ملی بھگت کی جارہی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ عوام کے حالات کتنے خراب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں