جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

‏’افغانستان کے امن کامطلب پاکستان میں امن ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کےامن کامطلب پاکستان میں امن ہے انسانی بحران ‏سے بچنے کیلئے افغانستان پرعالمی اتفاق رائےضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی ایوان نمائندگان کے وفد نے ملاقات کی وفدکی قیادت فارن ‏افیئرزکمیٹی کےچیئرمین گریگوری ویلڈن میکس نےکی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو کی گئی اور مختلف شعبوں میں ‏دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمانوں نے افغانستان میں پاکستان کےکردار کو سراہتے ہوئے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئےخصوصی کوششوں ‏اور علاقائی استحکام میں کردارکی تعریف کی۔

وفدنے پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں سفارتی تعلقات کی بہتری کیلئے بھرپور کردار کا اظہا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغان عوام کی اقتصادی ترقی کیلئےمربوط کوششوں کی ضرورت ہے پاکستان علاقائی پلیئرز کے ساتھ روایتی اور اچھےتعلقات کی خواہش رکھتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان کےامن کامطلب پاکستان میں امن ہے پاکستان خطےمیں دیرپا امن کا خواہشمند ‏ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں