بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

افغان طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے: امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ رابرٹ پلاڈینو کا کہنا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ملا برادر کی قیادت میں طالبان وفد سے امریکی ٹیم افغان امن پر گفتگو کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیم کی قیادت زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں، چاہتے ہیں افغان امن معاہدہ جلد طے پاجائے، افغان طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

امریکی صحافی کے سوال پر رابرٹ پلاڈینو نے طالبان کو دہشت گرد قرار دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے امن عمل پر کوئی اثرات پڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن گفتگو کے دوران افغان عوام کی امنگوں اور تشویش کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔

پاک بھارت تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ پاکستان بھارت براہ راست رابطوں کو فروغ دیں، مائیک پومپیو پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں