بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

مور کس خطرناک جانور کو شوق سے کھاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

مور یا طاؤس ایک خوبصورت پرندہ ہے جو ایشیائی اور افریقی ممالک میں پایا جاتا ہے، نر جنس کے سر پر قرقرہ (ایک تاج) ہوتا ہے۔

ان میں جو بالغ مادہ یعنی مورنی ہوتی ہے وہ اکثر بھورے رنگ کی ہوتی ہے جبکہ اس کے چھوٹے بچے جسے موریلہ اور مریلا کہا جاتا ہے، پیلا یا زرد اور تاوانی رنگ کے ہوتے ہیں۔

مور خدا باری تعالیٰ کی دلچسپ اور خوبصورت تخلیقات میں سے ایک ایسا پرندہ ہے جس کے بارے میں بہت سی باتیں مشہور ہیں۔

- Advertisement -

مور کہاں ہیں؟ فیڈ؟ خاص طور پر دلچسپ حقائق

کہتے ہیں کہ رنگ برنگی پنکھوں والے ان موروں کو بارش کے آنے کا پہلے سے ہی معلوم ہوجاتا ہے اور مون سون کے موسم میں ان کی آوزایں گونجنے لگتی ہیں جس سے یہ نوید سناتے ہیں کہ بارش کا موسم قریب ہے تاہم مور سے متعلق اور بھی کئی دلچسپ حقائق ہیں جس کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے ہیں۔

Bird Kingdom - مور یا طاوس۔۔۔peacock ،ایک خوبصورت... | Facebook

مور سانپ کیوں کھاتا ہے، اس کے یہ خوبصورت پنکھ کتنے دنوں میں اُگتے ہیں ان کی آواز ناخوشگوار کیوں ہوتی ہے آج ان تمام سوالوں کے جواب آپ کو ہم بتائیں گے تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

LalGulab.com - مور مور یا طاوس ،ایک خوبصورت سہ پرندہ ہے جو... | Facebook

مور کے پنکھ اُگنے میں کتنے سال لگتے ہیں؟

پیدائیش کے وقت مور کی دم نہیں ہوتی جس کی وجہ سے نر اور مادہ مور ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں، جب مور تین ماہ کے ہوجاتے ہیں تو اُن کے جسم پر پنکھ آنا شروع ہوجاتے ہیں اور تقریباََ تین سال میں مکمل پنکھ آجاتے ہیں۔

The White Peacock - Owlcation

مور سانپ کیوں کھاتا ہے؟

ہر پرندے کی غذا مختلف ہوتی ہے، مور بھی کچھ الگ طرح کی چیزیں کھاتا ہے جیسے پھل، بیج، پھول، پتے، کیڑے مکوڑے، چیونٹیاں، تتلیاں وغیرہ کھاتے ہیں جبکہ سانپ کو مور اپنا دشمن مانتا ہے یہی وجہ ہے کہ سانپ چاہے کتنا ہی بڑا ہو مور اسے قابو کر کے مار ڈالتا ہے اور پھر اسے کھا جاتا ہے۔

Pin on birds of a feather

مور کی آواز ناخوشگوار کیوں ہوتی ہے؟

مور کی آواز کو دوسرے پرندوں کی طرح سُریلی آوازوں میں شامل نہیں کیا جاتا بلکہ اس کی آواز کو ناخوشگوار اور چیخنے کی آوازیں کہا جاتا ہے جبکہ اسے اکثر اونچی آواز والی مخلوق بھی سمجھا جاتا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق مور 11 مختلف آوازیں نکال سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں