پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکےمیں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج تھے ان کا تعلق مردان کےعلاقہ منگا درگئی سے ہے۔
ڈی ایس پی کے انتقال کے بعد پولیس لائنز مسجد کےدھماکے میں شہداء کی تعداد 86 ہوگئی۔
واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 87 افراد شہید ہوگئے تھے۔